بابر اعظم نے قومی ٹیم سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2019

سڈنی(این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہاہے کہ 2015 سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ 2015 سے

کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، انڈر 19میں کپتانی کی ہے اور کپتان کے لیے اب بھی تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں اور کوشش ہوگی جو سیکھا ہے اس پر میدان میں عمل کروں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ یہی ہے کہ پرفارمنس دیں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…