ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہے،شعیب اختر کی معذور شخص کی بہادری کی تعریف

30  اکتوبر‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک ہاتھ سے معذور شخص کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جاتے شعیب اختر نے گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک معذور شخص کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ہاتھ سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ

شعیب اختر کی گاڑی سگنل پر رْکی ہوئی تھی اْسی دوران اْنہوں نے دیکھا کہ ایک شخص جو ایک ہاتھ سے معذور ہے موٹرسائیکل پر بیٹھا سگنل کْھلنے کا انتظار کر رہا ہے۔شعیب اختر نے اْس شخص کی ویڈیو بناتے ہوئے اْس سے پوچھا کہ یار ! یہ ایک ہاتھ سے کیسے چلا لیتے ہو ؟ تو اْس شخص نے اپنے نامکمل ہاتھ سے موٹر سائیکل کو گیئر لگایا ، اْس پر شعیب اختر نے کہا کہ دوبارہ کرکے دِکھائیں، اْس شخص کے دوبارہ کرنے پر سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ واہ بھئی بہت اچھے، یہ ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے۔شعیب اختر کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد سے ناصرف پاکستانی ٹوئٹر صارفین اِس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریف کررہے ہیں بلکہ سرحد پار صارفین بھی پاکستانیوں کی صلاحیتوں کو سراہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔راج نامی بھارتی صارف نے شعیب اختر کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ اگرچہ میں ایک بھارتی ہوں لیکن مجھے اِس شخص کی ہمت اور بہادری بہت پسند آئی ہے۔ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ ٹیلنٹ ہے آپ کے پاکستان میں، آپ بھی تو اسپیڈ کنگ آف یونیورس ہو۔ایک اور بھارتی صارف نے اْس شخص کیلئے دْعا کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ خدا اِس کو خوش رکھے اور برکت دے، میں اِس شخص کی ہمت اور اعتماد کو سلام پیش کرتا ہوں۔کپیل شرما نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص پوری کائنات کے لیے ایک مثال ہے۔حارث نامی صارف نے لکھا کہ ’اِس بہادر لڑکے کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…