گگلی میرے والد کی میراث ہے اور میں اس فن کو آگے لے کر جاؤں گا، لیگ سپنر عثمان قادر

22  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب کردہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے کہاہے کہ بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے کے اعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں عمدہ کار کر دگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب کردہ قومی اسکواڈ میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ موسیٰ خان کو قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ زمیں

شامل کرلیا گیا ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو طویل دورانیے کی کرکٹ میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بھی دو نوجوان کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی ہے۔ لیگ اسپنر عثمان قادر اور مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ بابر اعظم کی قیادت میں 26اکتوبر کو سڈنی کے لیے اڑان بھریں گے۔نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ اور موسیٰ خان فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین کی طرح نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی پراڈکٹس ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے سخت محنت کی۔ جو این سی اے کی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار کی ضمانت دیتی ہے۔طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے والے موسیٰ خان نے گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے 2 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ باؤلر 7 فرسٹ کلاس میچوں میں17 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی 20-2019 کے 4 میچوں میں موسیٰ خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔8 ٹی ٹونٹی میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کرنے والے موسیٰ خان کورواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7 میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کے علاوہ 19 سالہ فاسٹ باؤلرنیفیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ایک میچ میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نوجوان

فاسٹ باؤلرموسیٰ خان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے پر وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، کرکٹ میں ایک بڑا نام ہیاور ان کے ذہن میں اسٹیو سمتھ یا ڈیوڈ وارنر نہیں بلکہ اپنی تیز رفتار باؤلنگ کا جنون سوار ہے۔145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والینوجوان فاسٹ باؤلرکا ماننا ہے کہ تیز رفتار باؤلنگ ان کی خوبی ہے۔ موسیٰ خان کا کہناہے کہ وقار یونس اور

شعیب اختر ان کے آئیڈیل باؤلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حریف کھلاڑیوں پر اپنا خوف طاری کردیں گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دوسرے تیز ترین باؤلر نسیم شاہ ہیں۔ 16 سالہ نوجوان کرکٹر نسیم شاہ درجہ بدرجہ مختلف ایج گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اعلیٰ ترین اسکواڈ میں شامل ہوئیہیں۔ قومی انڈر 16، انڈر 19، ایمرجنگ اور

پھر ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے باؤنسرز سے حریف ٹیموں کو خوف کا شکار کرنے والے نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ پی سی بی پیپسی اسٹارز انڈر 16ایک روزہ ٹورنامنٹ کی دریافت نسیم شاہ نے 13 سال کی عمر میں ایونٹ میں شرکت کی۔ اپنے پہلے ہی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے نسیم شاہ ہر سطح کی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

نسیم شاہ نے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے 3 میچوں میں 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محض 5 فرسٹ کلاس میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کرنے والینسیم شاہ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین باؤلنگ ایک اننگز میں 59 رنز کے عوض

6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنا ہے۔انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں 3 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نسیم شاہ اور موسیٰ خان کی دورہ آسٹریلیا میں شمولیت کوجرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔16 سالہ فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شمولیت ان کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروفیشنل کرکٹر

ساری زندگی یہ دن دیکھنے کے لیے محنت جاری رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نیہمیشہ انہیں اپنی اسٹرینتھ پر باؤلنگ کرنے کی ہدایت کی،دورہ آسٹریلیامیں بھی وہ اسی نسخے پر عمل کریں گے۔نسیم شاہ کے مطابق انہیں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کی ویڈیوز دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رفتار کے ساتھ سوئنگ پر عبور رکھتے ہیں ۔

طویل فارمیٹ میں آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ٹف ٹائم دیں گے۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی جارحانہ حکمت عملی سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنزاور پچز پر باؤلنگ کرنا ان کے لیے مفید تجربہ ہوگا۔اسپن ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے۔مرحوم لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے

صاحبزادے 26 سالہ اسپنر عثمان قادر کو قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے عثمان قادر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اسپنر عثمان قادر 7 سے بھی کم اکانومی ریٹ کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ عثمان قادر کے مطابق وہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر کا کہنا ہے کہ انہیں آسٹریلوی کنڈیشنز اور پچز کا اندازہ ہے، وہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔لیگ اسپنر نے کہا کہ گگلی ان کے والد کی ایجاد ہے اور وہ اس فن کو آگے لے کر جائیں گے۔ عثمان قادر نے کہا کہ انہوں نیاپنے والد سے جوکچھ سیکھا اب وہ سب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔

عثمان قادر نے کہا کہ جب وہ سب چھوڑ کر آسٹریلیا جارہے تھے تو ان کے والد نے انہیں سبز کیپ حاصل کرنے کی تلقین کی، آج قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی شمولیت ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ عثمان قادر نے کہا کہ انہیں لیگ اسپن، گگلی اور فلپر پرخاص عبور حاصل ہے۔ آسٹریلوی سرزمین پر یہ تین گیندیں حریف کھلاڑیوں کے لیے مشکلات کا باعث بنیں گی۔بنوں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ بلے باز

خوشدل شاہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 160 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 93 رنز بناچکے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں چھکوں کی برسات کرنے والے خوشدل شاہ اپنے لسٹ اے کیرئیر میں 82 اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 29 چھکے جڑچکے ہیں۔وہ لسٹ اے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالترتیب 151 اور 43 چوکے بھی لگاچکے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل جارحانہ مزاج بلے باز خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے 33 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 630 رنزبناچکے ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 65رنز ہے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز خوشدل شاہ کا کہنا ہیکہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شمولیت ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کاریکارڈ

رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔خوشدل شاہ کے مطابق جارحانہ بلے بازی ان کا قدرتی کھیل ہے اور وہ اسی سوچ کے ساتھ آسٹریلوی میدانوں میں اتریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور فخر زمان کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کی

بھرپور رہنمائی کے ساتھ وہ ڈومیسٹک کیبعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا عزم لیے سڈنی روانہ ہوں گے۔16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں بابراعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، محمد عامر

(ناردرن)، محمدعرفان(سدرن پنجاب)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)،موسیٰ خان (ناردرن)، شاداب خان (ناردرن)، عثمان قادر (سنٹرل پنجاب) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب) شامل ہیں جبکہ 16 رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں اظہر علی (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)،

حارث سہیل (بلوچستان)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)  کاشف بھٹی (سندھ)، محمدعباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)،موسیٰ خان (ناردرن)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان) شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…