کویت میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے، سعودی ٹیم بھی شامل

22  اکتوبر‬‮  2019

کویت سٹی( آن لائن )کویت میں جی سی سی ممالک کی خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی خواتین ٹیم بھی شریک ہے۔ کویت میں جاری ٹورنامنٹ میں خواتین 11 مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔ سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بنت خالد نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جی سی سی کے 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سعودی خواتین ٹیم بھی مختلف کھیلوں میں شریک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی

لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، پنگ پانگ، تائیکوانڈو اور بولنگ سمیت 11 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے گی جن میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، بولنگ ، فٹ بال، تیز اندازی اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…