10 برسوں کے بعد پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے امکانات روشن

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سری لنکا کی جانب سے مثبت پیغام ملنے کے بعد پاکستان میں 10 برسوں کے بعد ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے امکانات بڑھ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دسمبر میں دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو

مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی میں ون ڈے جب کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی۔کامیاب سیریز کے بعد اب اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہی ہو گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں شیڈول ہے اور اس سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ایف ٹی پی میں شامل یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے کراچی اور راولپنڈی سامنے آئے ہیں۔ ایک ٹیسٹ میچ کراچی جب کہ ایک ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لاہور کے وینیو میں دسمبر کو موسم رکاوٹ ہے، دسمبر کے مہینے میں دھند پڑنے کے امکانات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے راولپنڈی کے وینیو کو زیر غور لایا گیا تاکہ میچ بلا تعطل مکمل ہو سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وینیوز کے حوالے سے سری لنکا کو بھی اعتماد میں لے لیا ، اگر یہ سیریز شیڈول کے مطابق ہو جاتی ہے تو یہ دس برس سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ آخری ٹیسٹ سیریز بھی 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ہوئی تھی اور اس دوران سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…