قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت  کن کھلاڑیوں سے مایوس نظر آنے لگے

16  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہپاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوسی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے نام لیے جا رہے ہیں ، سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مایوسی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق کو شکوہ ہے کہ کئی کھلاڑی ٹریننگ کے لیے سنجیدہ نہیں اور پلان کے مطابق ٹریننگ بھی نہیں کرتے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے اور ٹریننگ میں ڈسپلن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو یہ بھی شکوہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے تفصیلی ملاقات کی جس میں مختلف معاملات زیر بحث بھی آئے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جو کھلاڑی مکمل فٹ اور فارم میں نہیں اْن کی جگہ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، خواہ حریف آسٹریلیا ہی کیوں نا ہواس سلسلے میں مصباح الحق فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔پی سی بی کا مصباح الحق کی مایوسی کی خبروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا سب میڈیا سے ہی سن رہے ہیں، ہمارے پاس اس حوالے سے کچھ نہیں پہنچا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…