ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کی نیوزی لینڈ پرمتنازع انداز میں باؤنڈری کے قانون کے فتح کے بعد آئی سی سی نے بڑا فیصلہ سنادیا

14  اکتوبر‬‮  2019

دبئی (این این آئی)رواں سال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کی متنازع انداز میں باؤنڈری کے قانون کے فتح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اس قانون کو ختم کردیا ہے اور اب مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں سپر اوور پر میچ ٹائی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ فائنل کا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سپر اوور میں بھی ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد میچ میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کسی میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کا انتخاب کیا گیا اور سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی ہونے پر انگلینڈ زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر چمپئن بن گیا۔ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ اس متنازع قانون کے ذریعے ہونے پر کرکٹرز اور ماہرین نے اس قانون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئی سی سی سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے باؤنڈری کاؤنٹ کا قانون ختم کردیا گیا ہے اور اب میچ برابر ہونے کی صورت میں ہر حال ہی میں سپر اوورز کے ذریعے ہی میچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق سپر اوور برابر ہونے کی صورت میں اب پھر سے سپر اوور کرایا جائے گا اور جب تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سپر اوور ہوتے رہیں گے تاکہ مقابلے کی فضا برقرار رہے اور زیادہ رنز بنانے والی ٹیم ہی اصولی بنیادوں پر فاتح ہو۔ادھر آئی سی سی نے اپنے اجلاس کے دوران زمبابوے اور نیپال کی رکنیت بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے سبب زمبابوے کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…