سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگت لیا : عامر سہیل

12  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاش غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگت لیا۔اپنے کالم میں عامر سہیل نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو کم بیک کروانے کا موزوں وقت نہیں تھا، ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹسمین ایک گیند ضائع ہونے پر ہی دباؤ میں آجاتا ہے، اس فارمیٹ میں کم بیک نہیں کروائے جاتے، سیریز تو ہار ہی گئے تھے، ان کو تیسرا موقع بھی دے دیتے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ بھی غلط تھا۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی نے ان کو دہری ذمہ داریاں سونپ کر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایک ایسا شخص جس کو کوچنگ کا کوئی تجربہ ہی نہیں اس کو ساتھ دوسرا عہدہ بھی سونپ دینا کہاں کی دانشمندی ہے، اگر کھلاڑی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کوچ سے ہی رابطہ کرتا ہے، یہی کوچ سلیکٹر بھی ہو جو اس کو ڈراپ کرسکتا یے تو پلیئر ہچکچاہٹ کا شکار ہوگا، پی سی بی نے جو سنگین غلطی کی ہے، اس کے منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…