قومی کرکٹ ٹیم سے باہرپاکستانی بلے بازشعیب ملک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

7  اکتوبر‬‮  2019

جمیکا (این این آئی) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔بلے باز  شعیب ملک نے یہ اعزاز کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں انکی شاندارکپتانی اوربیٹنگ کی بدولت انکی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز نے مسلسل گیارہواں میچ جیت کر لیگ  کیفائنل میں جگہ بنالی ہے۔

حالیہ  ورلڈکپ   میں خراب کارکردگی اورپھر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم کیربیئن پریمیئر لیگ میں شاندارکارکردگی  دکھا کر انہوں نے قومی ٹیم کے دروازے پر پھر سے دستک  ضرور دے دی ہے۔کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شعیب ملک گیانا ایمازون واریئرز کی کپتانی کررہے ہیں،انکی کپتانی میں گیانا ایمازون  نے اب تک  تمام میچز جیتے ہیں۔شعیب ملک نے کیرییئن پریمیئر لیگ  میں نینہ صرف شاندار کپتانی کی بلکہ بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی ہے،انہوں نے11 میچوں میں 78 کی اوسط سے311 رنز بنائے ہیں، جبکہ چھ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔کیریبئن لیگ کے دوران  شعیب  ملک نے ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا، وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔معروف بلے بازوں  کرس گیل، برینڈن میکلم اور کیرون پولارڈ کے بعد شعیب ملک   نیٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9000 رنز کا ہندسہ عبور کیاہے۔آل راؤنڈر شعیب ملک اب تک356ٹی  ٹوئنٹی میچز میں 37.40کی اوسط سے9014رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 53نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 125.15کیا سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…