پاکستانی قوم کے لئے خوشخبری، قومی کرکٹ ٹیم کی تمام ہوم سیریزملک میں کھیلنے کا اعلان

24  ستمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی )وسیم خان نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی مستقل واپسی کا دعوی کر دیا ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے کرکٹ بورڈ نے بڑی محنت کی۔وسیم خان نے ملک میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں ہی کھیلے گی۔اس موقع پر انہوں نے جلد ہی ایک اور کرکٹ سیریز کے پاکستان میں انعقاد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے بعد

جنوری میں بنگلا دیشی ٹیم کو پاکستان مدعو کیا ہے اور بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز بھی پاکستان میں ہی منعقد کرائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی نے کپتان اور کوچ کے اختیارات کا تعین کردیا ہے اور ٹیم کی سلیکشن اور پلاننگ کا اختیار مصباح کے پاس ہے جب کہ فائنل الیون کپتان سرفراز احمد منتخب کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کا اعلان کرچکا ہے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…