قائداعظم ٹرافی میں سنچری بنانے والے فواد عالم بد قسمت ترین کھلاڑیوں میں شامل

23  ستمبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) اگر پاکستان کی کرکٹ میں بدقسمت ترین کھلاڑیوں کی فہرست مرتب دی جائے تو بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد احمد کا نام پہلے نمبر پر ہو گا۔فواد عالم پاکستان کے ڈومیسٹک میں ہر طرز کی کرکٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے تاہم اب تک وہ سیلکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

حال میں فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے خلاف اپنے کریئر کی 31 ویں سینچری اسکور کی۔انہوں نے اب تک 247 اننگز میں 11 ہزار 559 رنز بنائے ہیں جس میں 42 مرتبہ وہ ناقابل شکست رہے، اور اس سینچری کی بدولت ان کے کرئیر کی اوسط 56.38 ہو گئی ہے۔ان سے بہتر اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے ہنوما وہرای 60 کی اوسط سے پہلے، بنگلہ دیش کے مصدق حسین59.58 کی اوسط کے ساتھ دوسرے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 59.05 کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب فواد عالم اپنے آپ کو بدقسمت کھلاڑی تصور نہیں کرتے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کام میدان کے اندر کارکردگی دکھانا ہے، اتار چڑھا زندگی کا حصہ ہیں، آپ ہمیشہ وہ چیز حاصل نہیں کر سکتے جسے آپ چاہتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے جبکہ ٹیم میں منتخب کرنا سیلکٹرز کا کام ہے، مایوس ہونا قدرتی عمل ہے جب آپ اتنی محنت کررہے ہوں اور کوئی نوٹ نہ کرے اس پر دکھ ضرور ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…