قومی ہاکی ٹیم2020ء میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کیساتھ 26اور 27اکتوبر کو دوکوالیفائر میچ کھیلے گی

21  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) قومی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کیساتھ 26اور 27اکتوبر کو دوکوالیفائر میچ کھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم میں میزبان ٹیم کیساتھ پاکستان ہاکی ٹیم دومیچ 26اور27اکتوبر کو کھیلے گی ، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اولمپئن خواجہ جنید نے بتایا کہ ہم مانتے ہیں کہ دونوں اہم میچ ہیں اور ہمارے لئے اولمپک میں جگہ بنانے کے لئے ان میچوں میں فتح لازمی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہالینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم ہے، ان کی تیاری کا معیار ہم سے کہیں بہتر ہے، البتہ اس بات سے قطع نظر ہم پوری کوشش

کرینگے کہ مثبت انداز میں کھیلیں اور اولمپک کے لئے کوالیفائی کرسکیں۔ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالی فائر سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر جرمنی کی ٹیم 2میچ کھیلنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم جرمنی ابتداء میں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ دو پریکٹس میچ23اور24اکتوبر کو کھیلنے کی خواہش رکھتی تھی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر اب یہ میچ22اور23اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔توقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 19یا پھر20اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی،اور بذریعہ بس جرمنی روانہ ہوگی، جہاں 2میچ کھیلنے کے بعد ہالینڈ واپس آئیگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…