باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کے خلاف جیت کس کے نام کر دی

14  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد /دبئی (این این آئی)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کے خلاف جیت کشمیریوں کے نام کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے گزشتہ روز دبئی میں منعقد کئے گئے مقابلے میں فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 60 سیکنڈز کے اندر ناک آؤٹ کردیا،محمد وسیم نے اس تاریخی جیت کو کشمیریوں کے نام کیا ہے، وہ اب تک 10 پروفیشنل فائٹس میں سے 9 میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ

محمد وسیم نے 2016 میں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔محمد وسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازپی کے234 سے (آج) اتوار کی صبح 9 بج کر40 منٹ پربے نظیرانٹرنیشنل آئیرپورٹ پہنچیں گے۔میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا تھا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے چھ ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کیلئے جیتنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہا کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…