نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا

1  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قومی سطح پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقوم میں 233 فیصد تک اضافہ کر دیا،پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2019-20 پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کرے گا اور پورے سیزن میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی جب کہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کریگا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رقم کا بڑا حصہ کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوگا، کھلاڑیوں کیلئے میچ فیس، الاونس اورانعامی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ایک کھلاڑی مکمل سیزن میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کمائیگا۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنزکی جانب سے 32، 32 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 192 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ جاری ہوں گے۔ہر کھلاڑی کو 50 ہزارروپے ماہوار تنخواہ کے حساب سے سالانہ 6 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کو محض میچ فیس دی جاتی تھی۔ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں میں کھلاڑیوں کی فی میچ آمدن میں میں اضافے کی تفصیلات کے مطابق سیزن 2019-20قائد اعظم ٹرافی (فرسٹ کلا)پلیئنگ الیون 75ہزار روپے ، نان پلیئئنگ الیون 30ہزار ، پاکستان کپ ایک روزہ ٹور نا منٹ ،پلیئنگ الیون 40ہزار روپے ، نان پلیئنگ الیون 16ہزار روپے ، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ پلیئئنگ الیون 40ہزار روپے ، نان پلیئنگ الیون 16ہزار رو پے جبکہ سیزن 2018-19کی تفصیلات مطابق قائم اعظم ٹرافی (فرسٹ کلاس)پلیئنگ الیون 50ہزار روپے ، نان پلیئنگ الیون بارہ ہزار روپے ،پاکستان کپ ایک روزہ ٹور نا منٹ پلیئئنگ الیون 35ہزار روپے ، نان پلیئنگ الیون 8750روپے ، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ پلیئنگ الیون 30ہزار روپے اور نان پلیئنگ الیون 7500روپے تھی۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرمیں سیکنڈ الیون، انڈر 19 اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کھلاڑیوں کی آمدن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات کے مطابق سیکنڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس، ٹور نامنٹ سیزن 2019-20،نان فرسٹ کلاس،پلیئنگ الیون،30 ہزار روپے، نان پلیئنگ الیون ،12 ہزار

روپے، ایک روزہ ٹور نا منٹ میں پلیئنگ الیون : 15 ہزار روپے، نان پلیئنگ الیون، 6 ہزار روپے،ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پلیئنگ الیون ، 15ہزار روپے، نان پلیئنگ الیون ، 6 ہزار روپے ہے جبکہ سیزن 19-2018 کی تفصیلات کے مطابق پلیئنگ الیون،8 ہزار روپے اور نان پلیئنگ الیون 2 ہزار روپے تھی ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس ٹور نامنٹ میں تین روزہ

کرکٹ میں پلیئنگ الیون دس ہزار روپے اور ایک روزہ کرکٹ پانچ ہزار روپے جبکہ نان پلیئنگ الیون میں تین روزہ چار ہزار روپے اور ایک روزہ کرکٹ میں دو ہزار روپے ہے ۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ 32 کھلاڑی ڈیلی الائونس کے ساتھ ساتھ تھری اور فور اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے۔ کھلاڑیوں کے لیے دوران سیزن وینیوز پر کھانے کا اہتمام ہوگا۔ بین الصوبائی سفر کے لییکھلاڑی جہاز کی اکانومی

کلاس کا استعمال کریں گے۔ڈومیسٹک سیزن کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کپ کی انعامی رقم میں 150 اور قومی ٹی ٹونٹی کپ کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ملک کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنراپ ٹیم 50 لاکھ روپے کی

انعامی رقم وصول کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں 50 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل مقابلے میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ اور قومی ٹی ٹونٹی کپ جیتنے والی ٹیموں کو 50، 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

دونوں ٹورنامنٹس کی رنراپ ٹیموں کو 25، 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ دونوں ٹورنامنٹس کے مین آف دی فائنل میچ کو 35، 35 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمرز میں ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ٹی ٹورنامنٹ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔اس موقع پر پی سی بی کے چیف

ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کھیل کے معیار کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے دور رکھنا افسوسناک تھا،نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کو ایک کیریئر بنانا ہمارا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان

کرکٹ بورڈ فرسٹ کلاس کرکٹرز سمیت نچلی سطح پر کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافے کو بھی یقینی بنائے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ امید ہے کرکٹرز کی آمد میں اضافہ انہیں سخت محنت کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا اسٹرکچر نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…