بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے سابق کوچ سے رابطہ

24  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے انہیں شارٹ لسٹ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سابق اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنینگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو انٹرویو کے دوسرے مرحلے کے لئے شارٹ لسٹ کیا ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ضمن میں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’’ کوچز کی مہارت جانچنے کے لئے سیلیکشن کمیٹی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنینگ کے شعبے میں گرانٹ لیوڈن، لیوک ووڈہاوس، رجنیکانتھ اور نیک ویب کو دوسرے مرحلے کے انٹرویوز میں بلانے کا

فیصلہ کیا ہے ‘‘۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ  سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں بورڈ کے اعلامیے کہا گیا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کیکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر کیا، خالی ہونے والے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پی سی بی اشتہار جلد جاری کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…