پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم، صوبائی ٹیموں کے انتخاب کیلئے انڈر19 ٹرائلز آج سے ہوں گے

18  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر19کی چھ ٹیموں کیلئے ٹرائلز (آج) پیر19اگست سے شروع ہوںگے، جس کے بعد16، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم تیار کرلیا گیا، پی سی بی کے زیرانتظام چھ صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا شیڈول تیار کرلیا گیااس سلسلے میں ملک بھرمیں19 سے25 اگست تک ٹرائلز منعقد ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ انڈر19 کے ٹرائلز19 اور20 اگست کو نیشنل

اسٹیڈیم میں ہوں گے،بلوچستان انڈر19ٹرائلز22اور 23 اگست کوبگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ ساؤتھ پنجاب کے ٹرائلز24اور25 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں ہوں گے اس کے علاوہ سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز24 اور25 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اور ناردرن انڈر19 ٹرائلز24اور25 اگست کو ڈائمنڈ کلب اسلام آباد میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کے پی انڈر19ٹرائلز24اور25اگست کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے، ان ٹرائلز کے اختتام بعد16 ، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…