سکیورٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ کے بعد سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور شروع کردیا

18  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی) سکیورٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ کے بعد سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے سیکیورٹی وفد نے لاہور اور کراچی کا دورہ کرکے بورڈ کو انتہائی مثبت رپورٹ دی ہے جس کے بعد تمام چیزیں معمول کے مطابق ہونے پر پاکستان میں مارچ 2009 کے لاہور حملے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آسکتی ہے۔پاکستان اور

سری لنکا کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کو کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کے بعد سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنا وفد بھیجا تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہیکہ انہیں اپنی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل ملا جس کے بعد ٹیم بھیجنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ متبادل صورت پر بھی بات کی جائے گی جب کہ اس حوالے سے حکومت سے بھی صلاح مشورہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے کچھ کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر تحفظات کا بھی اظہار کرسکتے ہیں کیونکہ اکتوبر 2017 میں سری لنکا نے لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تاہم اس ٹیم میں سری لنکا کے بڑے نام شامل نہیں تھے۔سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اوپل تھرنگا، لستھ ملنگا، نروشن ڈکویلا، سورنگا لکمل اور اکیلا دننجایا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد تھیسارا پریرا کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…