پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کلیم اللہ اور ناصر علی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ

17  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلیم اللہ اور ناصر علی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے اور سلیکشن کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ کلیم اللہ اور ناصر علی کی شمولیت سے سلیکٹرز کی تعداد 4 سے بڑھ کر 6 ہوجائے گی۔ 1986 میں کھیل کو خیرباد کہنے

والے کلیم اللہ نے پہلی بار فیڈریشن میں کسی عہدے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے معروف فارورڈ کو 176 میچوں میں 97 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کلیم اللہ نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل کے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔ وہ 1982 کے ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے فائنل میں بھی گول کرکے پاکستان کو کامیابی دلاچکے ہیں۔ ملک کے لیے شاندار خدمات پر 1984 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق کپتان ناصرعلی نے 1981 سے 1988 تک ملک کی نمائندگی کی، فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 150 میچوں میں 19 گول اپنے نام کے آگے درج کروائے۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سے پہلے پی ایچ ایف نے منظور جونیئر کی سربراہی میں ایاز محمود، وسیم فیروز اور خالد حمید پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق جونیئر کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ستمبر،اکتوبر میں ملک بھر میں ٹرائلز لینے کا پلان ہے جس کے لیے سلیکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…