انگلش ٹی ٹونٹی،بابر اعظم کی سنچری،ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے بلے باز بھی بن گئے

10  اگست‬‮  2019

ٹانٹن(آن لائن) پاکستانی بلے باز بابر اعظم انگلش ویٹالٹی ٹی ٹو نٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 24سالہ بابر اعظم نے یہ اعزاز سمر سیٹ  کاؤنٹی کی جانب سے ہیمپشائر کے خلاف 102رنز کی شاندا ر ناٹ آؤٹ  اننگز کھیل کر حاصل کیا،وہ اب تک ٹورنامنٹ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بھی سکور کرچکے ہیں،

انہوں نے سسیکس کے خلاف83رنز، ہیمپشائر کے خلاف 95رنز ناٹ آؤٹ،ایسیکس کے خلاف56رنز اور گزشتہ روز ایک بار پھر ہیمپشائر کے خلاف اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔اب تک بابر اعظم نے 8میچز میں 70.83کی اوسط سے425رنز سکور کیے ہیں جن میں 43چوکے اور13چھکے شامل ہیں،بابر اعظم کو کئی مرتبہ جارحانہ بلے بازی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ سمر سیٹ کی جانب سے وہ خوب دھواں دھار بلے بازی کررہے ہیں،انہوں نے اب تک155.10کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں جو ایک ایسے بلے باز کی جانب سے حیران کن ہے جسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سپیشلائزڈ بیٹسمین قرار نہیں دیا جاتا،بابر اعظم اب تک 115ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 42.60کی اوسط سے3920رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور30نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز123.73کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔اس فہرست میں ڈرہم  کاؤنٹی کے ڈارسی شارٹ 326رنز کے ساتھ دوسرے اوربرمنگھم بیئرز کے سیم ہینز315رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔انگلش  کاؤنٹی سمرسٹ پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے  کاؤنٹی چیمپئن شپ کے چار روزہ میچ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی، کاؤنٹی کے کوچ جیسن کیر کا کہنا ہے کہ اگر وہ ہامی نہ بھرتے تو انہیں کسی اوورسیز پلیئر کے بغیر ہی میدان میں اترنا پڑتا۔واضح رہے کہ سمرسٹ  کاؤنٹی تاریخ میں پہلی مرتبہ  کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرامید ہے جو 4 پوائنٹس کے فرق سے ایسیکس کے بعد دوسرے نمبر پر فائز ہے

اور توقعات کو بلند کرنے کیلئے بابر اعظم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو 18اگست سے واروکشائر کیخلاف ایجبسٹن میں شروع ہونیوالے فرسٹ کلاس میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔کلب کے کوچ جیسن کیر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے بابر اعظم واروکشائر کیخلاف چار روزہ میچ کھیلنے پر آمادہ ہو گئے جو ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے وسط میں ان کی ٹیم کیلئے چیلنج سے کم نہیں تاہم پاکستانی بیٹسمین رضامند نہ ہوتے تو اس میچ میں سمرسٹ کی ٹیم کسی بھی اوورسیز پلیئر کے بغیر حصہ لیتی۔

بابراعظم سے سمرسٹ  کاؤنٹی نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے معاہدہ کیا تھا جہاں 8میچوں میں وہ ایک سنچری اور3 نصف سنچریوں سمیت 425رنز سکور کر چکے ہیں تاہم ان کی ٹیم  ساؤتھ گروپ میں 4 فتوحات کی بدولت چوتھے نمبر پر فائز ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم نے جب سے کلب جوائن کیا ہے اس کی ویب سائٹ پر مداحوں نے دھاوا بول دیا ہے اور سمرسٹ  کاؤنٹی کے مطابق لائیو سٹریمنگ پر ڈیڑھ ملین سے زائد افراد نے حالیہ عرصے میں کاؤنٹی کے ٹی ٹونٹی میچز دیکھے ہیں جس کی وجہ بابر اعظم ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…