آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا اعلان کر دیا ،کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی؟ تفصیلات جانئے

29  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔دو سال پر محیط چیمپئن شپ میں 27 سیریز کھیلی جائیں گی جس میں مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ ہوں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے شروع ہو گا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں ہو گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران

ہر ٹیم تین ملکی اور تین غیر ملکی سیریز کھیلے گی اور ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کے 60، 60 پوائنٹس ہوں گے جب کہ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ہر میچ کے 40 پوائنٹس ہوں گے۔اسی طرح 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جتینے پر 30 پوائنٹس ملیں گے جب کہ میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 15، 15 پوائنٹس ملیں گے اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں 10، 10 پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے جب کہ برابر ہونے کی صورت میں 12 اور ڈرا ہونے پر 8 پوائنٹس ملیں گے۔جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیف آلار ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سے باہمی سیریز میں مقابلہ بڑھے گا۔انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمی اینڈرسن نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے منتظر ہیں۔آسٹریلوی قائد ٹم پین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو زبردست آئیڈیا قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…