انگلش ٹی ٹونٹی لیگ : ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل،بابر اعظم، فہیم اشرف، فخرزمان بھی لیگ میں ان ایکشن ہو نگے

19  جولائی  2019

لاہور(آن لائن )ورک ویزا مسائل پیسرمحمد عامر کی راہ میں حائل ہو گیا، وہ انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہوسکے۔انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کے لیے ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں رکنے والے فاسٹ بالرمحمد عامر گزشتہ روز افتتاحی میچ میں ایسیکس کانٹی کی نمائندگی سے محروم رہے، انگلینڈ میں کھیلنے کے لیے سپورٹنگ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ہوم آفس کی کلیئرنس کا انتظار ہے، ایسیکس کو اپنی پہلی مہم میں جمعرات کو مڈل سیکس کا سامنا کرنا تھا، فیملی مسائل کی

وجہ سے اگلے دونوں میچز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ محمد عامر پہلے ہی دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے دیگر کرکٹرز بابر اعظم کا سمرسٹ کانٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان گلیمورگن کانٹی سے وابستہ ہوچکے ہیں جب کہ آل رانڈر فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کانٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی ستمبر تک کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس خاصا وقت ہے کہ لیگز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دولت میں اضافہ کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…