آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی،ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو ہرانے کے بعد پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن

15  جولائی  2019

دبئی (آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری  آئی ہے۔بیٹنگ میں بھارت کے  ورات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے،  پاکستان کے بابر اعظم تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے اور  نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی پانچویں پوزیشن ہے۔

بالنگ میں بھارت کے  جسپریت بمرہ پہلے، نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ دوسرے، جنوبی افریقہ کے  کیگیسو رابدا تیسرے،   آسٹریلیا  کے پیٹ کمنز چوتھے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر پانچویں نمبر پر  براجمان ہیں۔ آل راؤنڈرز  کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے،پاکستان کے عماد وسیم چوتھے جبکہ افغانستان ہی کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق انگلش  آل راؤنڈر بین اسٹوکس رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر  آ گئے ہیں اور آل راؤنڈرز  کی رینکنگ میں بین اسٹوکس کا دوسرا نمبر ہے۔  آل راؤنڈرز  رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی  عماد وسیم کا چوتھا نمبرہے۔بیٹسمینوں کی  رینکنگ میں کین ولیمسن چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اورانگلش بیٹسمین جیسن روئے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمینوں کی  رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔انگلش فاسٹ بالر کرس ووکس رینکنگ میں ساتویں نمبر آگئے ہیں۔ بالرزکی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ محمد عامر رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے آسٹریلیا  چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ساتواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے جبکہ  آٹھویں  نمبر پر سری لنکا اور نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز موجود ہے۔افغانستان کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…