ٹیسٹ میچز : دورہ پاکستان پر سری لنکا ہچکچاہٹ کا شکار

12  جولائی  2019

کراچی(آن لائن)ٹیسٹ میچزکیلیے دورئہ پاکستان پرسری لنکا ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق 2009میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تھا جس نے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بنا دیا،گوکہ سابقہ پی سی بی انتظامیہ کی کوششوں سے ملکی میدان آباد ہوئے مگر اس دوران صرف محدود اوورز کے میچز ہی ہو سکے تھے، اب بورڈ حکام ملک میں ٹیسٹ کرکٹ

بھی واپس لانا چاہتے ہیں،اس حوالے سے سری لنکا کو ہی رواں برس دورے پر قائل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔آئی لینڈرز کا ٹور ممکنہ طور پر2 حصوں میں تقسیم ہو گا، ستمبر اور اکتوبر میں 2 ٹیسٹ اور پھر دسمبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، بورڈ نے کئی ماہ قبل سری لنکن بورڈ کو دعوت دی تھی کہ وہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ٹیم کو بھیجے مگر اس نے تاحال ٹور کی تصدیق سے گریز کیا ہے،لندن میں موجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی اب آئی سی سی میٹنگز کے دوران سری لنکن ہم منصب کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق گوکہ بظاہر سری لنکا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے مگر اسے کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے پر اعتراض ہے، حکام کا خیال ہے کہ ٹیسٹ میچز 10روز تک ہوں گے اور درمیان میں 3دن کا وقفہ بھی ضروری ہے، کم از کم یہ ٹور 15روز کا ہوگا۔اس دوران کھلاڑیوں کیلیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اسٹیڈیم جائیں اور پھر ہوٹل میں رہیں ، پاکستان میں ابھی حالات ایسے بھی نہیں کہ وہ یو اے ای کی طرح آزادانہ گھومتے رہیں،بورڈ نے انھیں ایک ٹیسٹ کھیلنے کا بھی آپشن دیا جس کا ابھی جواب نہیں ملا ہے، اگر سری لنکا نہ مانا تو پھر محدود اوورز کے چند میچز کیلیے دعوت دی جائیگی جس کو منظور کرنے کا قوی امکان ہے، آئی لینڈرز 2007میں بھی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے لاہور آ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…