مکی آرتھر قومی ٹیم کے کوچ رہیں گے یا نہیں ؟ سگنل مل گیا

9  جولائی  2019

لندن(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے بعد مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ برقرار رہنے کے قومی امکانات پیدا ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی چئیرمین پی سی بی سے 90 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ورلڈ کپ کے

اختتام کے ساتھ ہی 3 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا تاہم مکی آرتھر بارہا پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں اور ایسے میں ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ مکی آرتھر نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی خواہش کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اگلے کوچ کی تقرری کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور کوچ کی تعیناتی کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکی آرتھر نے اپنے 3 برسوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھی بورڈ کے اعلی حکام کو بریف کیا ،اس کے علاوہ مکی آرتھر اب کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پریزنٹیشن بھی دیں گے، کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔کرکٹ کمیٹی ہی گزشتہ 3 سالوں میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، کمیٹی میں چیئرمین وسیم خان، وسیم اکرم اور مصباح الحق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکی آرتھر نے مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان ٹیم کی بہتری کے لیے ابھی تسلسل بہت ضروری ہے، ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ اگلے برس ہے جس میں پاکستان نمبر ون ٹیم ہے، ایسے میں تسلسل برقرار رکھنا اہم ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کو ہی کوچ برقرار رکھنے کے قوی امکانات ہیں جب کہ سرفراز احمد کی جگہ بھی فوری طور پر نیا کپتان نہیں لایا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…