بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 87سالہ کرکٹ کی مداح خاتون کے دیوانے ہوگئے

3  جولائی  2019

برمنگھم (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 87سالہ کرکٹ کی مداح خاتون کے دیوانے ہوگئے۔ گزشتہ روز ایونٹ کے 40ویں میچ میں برمنگھم کے میدان میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے دوران بھی کرکٹ کی دیوانی 87 سالہ بھارتی ضعیف خاتون اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچی ہوئی تھیں۔کرکٹ کی مداح چارلاتا پٹیل نے چہرے پر بھارتی جھنڈا پینٹ کیا ہوا تھا اور بھارتی اننگز کے دوران ہاتھ میں غبارے والی سیٹی بجا کر بھارتی ٹیم کا مورال بلند کر رہی تھیں۔اپنی غیر معمولی سپورٹ سے خاتون نے ویرات کوہلی کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروائی۔میچ جیتنے کے بعد

کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹراور انسٹا گرام پر معمر ترین خاتون کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے چاہنے والوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتیہوئے خصوصی طور پر 87سالہ خاتون کا تذکرہ بھی کیا۔ویرات کوہلی کی معمر خاتون کے ساتھ ا نسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کو بالی ووڈ فنکاروں نے بھی پسند کیا۔ انوشکا شرما ،رنویر سنگھ ،کرن واہی اورایشا گپتا نے کمنٹس کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔میچ کے اختتام پردیگر بھارتی کرکٹرز نے خاتون سے خصوصی ملاقات بھی کی۔یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 28رنز سے میچ جیتنے کے بعدبھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…