غیر آئینی اور غیرقانونی سرگرمیاں، قومی کھلاڑی دو سال کے لئے معطل

27  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے قومی کھلاڑی مبشر رفیق سنجرانی کو آئندہ دو سال کے لئے معطل کر دیا ہے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان سمیع نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ مبشر رفیق سنجرانی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے خلاف غیر آئینی اور

غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جس پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے مبشر رفیق سنجرانی کو دوسال کے لئے معطل کرنے کی سفارش کی تھی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت چوہدری منظور احمد منعقد ہوا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے اس فیصلے کی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے گذشتہ روز اپنے ایک اجلاس میں توسیع کردی ہے مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کی۔انہوں نے کہاکہ مبشر رفیق سنجرانی اب آئندہ دو سال تک فٹ سال کی کسی بھی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے، واضع رہے کہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے مبشر رفیق سنجرانی کو روواں اپریل کو فیڈریشن کے چیئرمین کے سامنے اپنے دفاع میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر مبشر سنجرانی چئرمین کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے مبشر سنجرانی کا کیس فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش کیا جس پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے –

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…