کرکٹ ورلڈکپ 2019: بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوگی

  جمعرات‬‮ 27 جون‬‮ 2019  |  10:10

مانچسٹر(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی ،میچ پاکستان کے وقت کے مطابق ڈھائی بجے برمنگھم میں شروع ہوگا ۔ یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جبکہ یہ ٹیم چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے چھ میچز کھیل چکی ہے۔ویسٹ انڈیز نے چھ میں سے ایک میچ جیتا اور چار


میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اور اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:

loading...