بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف، ہندوستانی کرکٹ شائق نے میڈ ان پاکستان کی بھارتی جرسی کی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی

25  جون‬‮  2019

لندن( آن لائن )بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ رابطے گزشتہ 11سال سے مشکلات کا شکار ہیں اور مودی سرکار کے آنے کے بعد سے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے دبا میں آکر پاکستان کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے سے گریز کررہا ہے ۔

جب کہ فروری میں مقبوضہ جموں کشمیر میں پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے بعد انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا جسے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کی حمایت بھی حاصل ہوئی لیکن عظیم بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اس کی سخت مخالفت کی ۔عمومی طور پر جب بھی پاکستان او ر بھارت کا میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کی عوام کا رویہ اپنے سیاستدانوں کے برعکس ایک دوسرے سے انتہائی اچھا ہوتا ہے اور کئی مواقع پر تو یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان کو اور پاکستانی شائقین بھارتی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہوتے ہیں ۔پاکستانی ٹیم تو گزشتہ 7سال سے بھارت کیخلاف اسکے ہوم گرائونڈ پر میچز نہیں کھیل سکی ہے تاہم بھارتی ٹیم کے شائقین اب پاکستان میں بننے والی جرسیاں پہن رہے ہیں ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق نے اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسی خریدی تو اس پر انکشاف ہوا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیاں اب پاکستان میں تیار ہورہی ہیں جس پر اس نے حیرت کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…