ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا،شعیب اخترکے حیرت انگیز انکشافات

20  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔اپنے چینل پر ایک ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستان کی اب تک کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1999 ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کے دس کھلاڑی  آئندہ دس سال تک ٹیم میں موجود تھے تاہم موجودہ ٹیم کے سات کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد ٹیم سے نکال دیے جائیں گے۔اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ جب تک  آپ اوسط درجے کے لوگوں

کو لاتے رہیں گے، اوسط کارکردگی ہی دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اوسط معیار کا شخص کبھی قابل شخص کو پسند نہیں کرتا کیوں کہ وہ اس سے بہتر ہوتا ہے۔گرین شرٹس کی ورلڈ کپ میں اب تک کی کارکردگی ناقص رہی ہے جہاں سرفراز الیون اب تک کے پانچ میچوں سے صرف ایک جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے شکست کھاچکی ہے جبکہ میزبان انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…