ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کوچز، سلیکشن کمیٹی ممبران، کھلاڑیوں اور کپتان بارے اہم فیصلے

19  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کی کی کارکردگی توقعات سے کم ہونے کے باوجود قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور اس کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا ہے،جبکہ اجلاس میں تمام بڑے اختیارات چیئرمین سے مینیجنگ ڈائریکٹر کو منتقل کردئیے گئے،کوچز اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے تقرر اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اختیار بھی ایم ڈی کے پاس ہوگا

تاہم کپتان کا انتخاب کا اختیار چیئرمین کے پاس ہی رہے گا،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ درست سمت میں گامزن ہے اور بہتر اقدامات کے نتیجے میں قومی کرکٹ میں بہتری آئے گی،آئندہ سال پاکستان ایشیاء کپ کی میزبانی کرے گا جس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین حسان مانی کی زیرصدارت لاہور میں گورننگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک قومی ٹیم کی پرفارمنس، ٹیم سٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جبکہ ورکشائر کانٹی کے ساتھ بھی کھلاڑیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس کرکٹرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس چار گھنٹے جاری رہا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔گورننگ بورڈ ارکان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران

قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں، امید ہے ٹیم آئندہ میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔ میگا ایونٹ کے اگلے میچوں کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی وسیم خان نے اپنے دورہ انگلینڈ کی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کیساتھ کھلاڑیوں اور آ فیشل ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے گا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پروگرام اپنے معاہدے کے مطابق پورے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ایم ڈی کی تقرری اور

چیئر مین کے اختیارات کی منتقلی کی منظوری اور توثیق کی گئی جبکہ اجلاس کے دوران بورڈ کے مالی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور گزشتہ سال کے آڈٹ کے لیے آڈیٹر کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر گورننگ بورڈ اراکین نے ایشیا ء کپ کی میزبانی ملنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو مبارکباد دی اور بلوچستان میں بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کو کمرشلائز کرنیکی منظوری دیدی، بگٹی سٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کے معاملے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم اور

مینجمنٹ کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے کر بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین پی سی بی کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچز اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے تقرر اورڈومیسٹک کرکٹ کا اختیار بھی مینیجنگ ڈائریکٹر کے پاس ہوگا تاہم کپتان کے انتخاب کا اختیار چیئرمین کے پاس ہی رہے گا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران میں اسد علی خان،لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین،کبیر احمد خان،عمران فاروقی،محمد ایاز بٹ،محمد شیراز عبداللہ خان روکھڑی،،شاہ دوست اور اکبر درانی نے شرکت کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…