عالمی کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

19  جون‬‮  2019

لارڈز(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 23جون کو کھیلے گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف

برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص کار کر دگی کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے،ماہرین کے مطابق بقیہ میچز میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ میں ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقا کا آگے کی جانب سفر انتہائی کٹھن ہوگیا ہے، دونوں کے پاس اب سوائے جیت کے کوئی آپشن نہیں ہے۔ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ میں موجود رہنے کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم کو بھی اپنے تمام میچز جیتنے ہیں، یعنی اس کے پاس بھی غلطی کی گنجائش موجود نہیں ہے۔دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ میچز میں تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے چار چار میچز کھیلے ہیں دونوں کے سات سات پوائنٹس ہیں۔ایونٹ کی دیگر 8 ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں لیکن ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی کسی کی بھی پکی نہیں ہوئی ہے، البتہ افغانستان کی ٹیم اس ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…