پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کردیا،اہم ترین اعلان

18  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم کی سلیکشن، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اور آپس کے اختلافات زیر بحث ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد میں جھگڑے، اختلافات اور گروپنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں لہٰذا میڈیا غیر ضروری قیاس آرائیاں کررہا ہے۔پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈانٹ ڈپٹ ہوتی رہتی ہیں لیکن گروپنگ نہیں ہے، ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتی ہے اور ورلڈ کپ کے بقیہ چار میچوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرے گی۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل 14جولائی کو ہوگا جس کے ساتھ ہی آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ ہوگی جس میں چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان شرکت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین اور ایم ڈی پی سی بی 20 جولائی کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد پی سی بی انتظامیہ ٹیم کی کارکردگی، نئی ٹیم اور نئی سلیکشن کمیٹی پر غور ہوگا اس سے پہلے اس پر کوئی بات نہیں ہوگی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…