بہت ہوچکا اب حکومت کو جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان متحرک،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

17  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بہت ہوچکا اب حکومت کو جانا ہوگا، جون کے آخری عشرے میں اے پی سی ہوگی، اے پی سی جو بھی طے کرے گی اس پرسب کوعمل کرنا ہوگا، بجٹ کے بعد عوام بجلی گیس کا بل بھی نہیں دے سکیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے

مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کیخلاف ملکرجدوجہد کریں گے۔ ہمارے عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، اس پر بات چیت ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس پر بھی بات ہوئی۔ پیپلز پارٹی اورجے یو آئی ف کا اپنا اپنا نظریہ ہے، لیکن ایک تاریخ بھی ہے، آئین ہم دونوں نے ملکر بنایا، جنرل ضیاء کے خلاف تحریک میں پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف بھی ملکر احتجاج کررہے تھے، مشرف کیخلاف بھی ملکر احتجاج کیا۔آج جب نئے پاکستان میں معاشی حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا، پاکستان نے نہیں بنایا، بیرونی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، ہم اس بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس ملک کے غریب عوام کو تحفظ پہنچائیں گے۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ لیکن ملک دشمن اورعوام دشمن بجٹ کوپاس نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات میں بجٹ، اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ایک جعلی الیکشن کے حوالے سے جو ہمارا پہلے دن مؤقف تھا اس پر آج بھی متفق ہیں، لیکن اس دوران ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، غریب گھر کا راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا، بجٹ کے بجلی اور گیس کے بل بھی نہیں دے سکے گا۔ڈالر کا ریٹ157 روپے ہوگیا ہے بتائیں غریب کہاں جائے گا۔ اس سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔ یہ پاکستا ن کا بجٹ نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے نے یہاں آکر بجٹ بنایا۔ ہمیں معاشی طور پرغلام بنا دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک دشمن اورعوام دشمن بجٹ کوپاس نہیں ہونے دیں گے۔ ہم جون کے آخری عشرے میں اے پی سی کریں گے۔ اتفاق ہوا ہے کہ جو اے پی سی طے کرے گی اس پرعمل کرینگے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…