بھارت سے شکست متعدد کھلاڑیوں کا ٹیم کے ہمراہ سفر سے گریز،روانگی پر بس میں ماحول افسردہ،عینی شاہدنے کیا دیکھا؟سب بتادیا

17  جون‬‮  2019

لندن(آن لائن) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک، محمدحفیظ اور حارث سہیل مسلسل شکستوں کے بعد ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی کارکردگی اور مستقبل پر سوالات ضرور اْٹھ رہے ہیں لیکن پیر کی دوپہر

جب پاکستانی ٹیم مانچسٹر سے لندن کے لئے روانہ ہوئی شعیب ملک ٹیم بس میں موجود نہیں تھے۔ شعیب ملک جو ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کیساتھ پرائیویٹ گاڑی میں سفر کیا۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیاذرائع کے مطابق شعیب ملک کے علاوہ محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی بس میں نہیں تھے، تینوں بیٹسمین اپنی فیملیز کے ساتھ الگ الگ سفر کر رہے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق پاکستانی بس کا ماحول افسردہ رہا اور کئی کھلاڑی آپس میں بات چیت سے گریز کر رہے تھے۔ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے زخموں سے چور پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو خاموشی سے مانچسٹر سے لندن روانہ ہو گئی ہے جہاں اس کی اگلی منزل اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ ہے، لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کریگا۔پیر کو سفر کے بعد منگل اور بدھ کو بھی کھلاڑیوں کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کو تین دن مکمل ا?رام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…