”چائے بہترین ہے“پاک بھارت مقابلے کے دوران گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جملے کی گونج، سٹیڈیم میں دلچسپ صورتحال‎

16  جون‬‮  2019

مانچسٹر(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ میں شائقین زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، نعروں سے گونجتے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے ایک پاکستانی بھارتی فضائیہ کے پاکستان پر ناکام حملے کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے گرفتاری کے دوران دیئے گئے بیان کے جملے پر مشتمل بینر”چائے بہترین ہے“ اُٹھاکر لے آیا، سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ انڈیا نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2019ء کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ جاری ہے۔ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ پچاس اوورز میں جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق میدان میں اترے اور ابتدائی اوورز ذمہ داری سے کھیلے تاہم پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر انڈین گیند باز بھونیشور کمار ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر باہر گئے تو ان کی جگہ اوور مکمل کرنے کیلئے آنے والے شنکر نے امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کر کے واپس بھجوا دیا، امام الحق صرف 7 رنز بنا سکے۔اس وقت اوپنر فخر زمان اور بابر اعظم محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ فخر زمان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ 117 رنز پر گری جب کلدیپ یادیو نے انتہائی خوبصورت گیند پر بابر اعظم کو بولڈ کرکے واپسی کی راہ دکھائی۔ بابر اعظم نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم کے جانے کے بعد آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی فخر زمان تھے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں ا?ئی۔ فخر زمان انتہائی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ا?ؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 129 پر گری جب ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ غیر ذمہ داری سے شارٹ کھیلتے ہوئے اپنا کیچ دے بیٹھے، انہوں نے صرف 9 رن بنائے جبکہ ان کی وکٹ پانڈیا کے حصے میں آئی۔اس کے فوری بعد قومی ٹیم کے دوسرے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک بھی صرف آئے اور چلتے بنے، پانڈیا نے انھیں بولڈ کر کے واپسی کی راہ دکھائی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی، ان کا یہ فیصلہ بظاہر فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔

انڈین بلے بازوں نے اس دعوت کا خوب فائدہ اٹھایا اور پاکستانی باؤلرز کو جم کر کھیلے۔بھارت کی جانب سے لوکیش راہول اور روہت شرما میدان میں اترے اور انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ انڈین بلے بازوں کے سامنے پاکستانی گیند باز بے بس نظر آئے۔قومی ٹیم کو اس وقت پہلی کامیابی ملی جب لوکیش راہول اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وہاب ریاض کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔لوکیش راہول نے 78 گیندوں کا

سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی میدان میں روہت شرما کا ساتھ دینے کیلئے اترے۔انڈین بلے باز روہت شرما نے شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے ون ڈے کیرئیر کی 24ویں سنچری سکور کی۔ ان کی پاکستان کے خلاف یہ دوسری سنچری ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ڈبل سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔میچ کے 39ویں اوور میں پاکستان کو اس وقت دوسری کامیابی ملی جب پراعتماد طریقے سے کھیل رہے

روہت شرما ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کی وکٹ حسن علی کے حصے میں ا?ئی جبکہ کیچ وہاب ریاض نے پکڑا۔روہت شرما نے 113 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔میچ کے چوالیسویں اوور میں پاکستان کو تیسری کامیابی ملی جب ہاردک پانڈیا محمد عامر کی گیند پر باؤنڈری کے نزدیک بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ا?ؤٹ ہو کر واپس لوٹے۔ انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

اس کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر دھونی میدان میں اترے لیکن صرف ایک رن بنا پائے، ان کی وکٹ بھی محمد عامر کے حصے میں آئی جبکہ وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔انڈین کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ بھی اس مرتبہ محمد عامر کے حصے میں ا?ئی۔ انہوں نے کوہلی کو پل شارٹ کھیلنے پر مجبور کیا لیکن وہ گیند کی ہائٹ سمجھ نہ پائے اور سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔ ویرات کوہلی نے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

وجے شنکر نے 15 جبکہ جھادو نے 9 رنز بنائے اور نٹ آؤٹ رہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں لیکن قومی ٹیم ا?ج تک کبھی کامیاب نہیں ہو سکی، ہر مرتبہ فتح انڈیا کا مقدر بنی۔حالیہ ورلڈ کپ 2019 کی کارکردگی دیکھی جائے تو اب تک انڈین ٹیم ناقابلِ شکست ہے۔ اب تک تین میچوں میں دو کامیابیوں اور ایک بے نتیجہ میچ کی وجہ سے اس کے 5 پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر انڈین ٹیم اس وقت چوتھے جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…