ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، حسنین

13  جون‬‮  2019

ٹائونٹن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمدحسنین نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب ہیں، جب بھی موقع ملا وہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں محمدحسنین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہ کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ان کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔محمد حسنین نے کہا کہ ان کا اصل ہتھیار ان کی

اسپیڈ ہے اور جب بھی انہیں موقع ملے گا وہ اس کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ ایک سوال پر نوجوان بولر نے کہا کہ ہر بولرکو دیکھ کر سیکھ رہے ہیں ، یہ دورہ اور ٹیم کے ساتھ رہنا ان کیلئے بہت مفید ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی جانب سے شاندار بولنگ کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہینڈل کرنا سیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…