لائنل میسی فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے

  جمعرات‬‮ 13 جون‬‮ 2019  |  13:38

نیویارک( آن لائن )شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی امریکن بزنس میگزین فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کی گزشتہ ایک سال کے دوران آمدنی 127 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکن بزنس میگزین فوربس نے دنیا کے 100 امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں ارجنٹائنی فٹ بالر لائنل میسی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کی گزشتہ12 کے دورن آمدنی 127 ملین ڈالر رہی ہے۔پرتگیزی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی آمدنی


109 ملین ڈالر رہی، برازیلین فٹ بالر نیمار 82.5 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، گزشتہ برس جاری کی گئی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے باکسر فلائیڈ مے ویتھر اس بار ٹاپ 100 میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز ٹاپ 100 میں جگہ بنانے والی واحد خاتون کھلاڑی ہیں جن کی آمدنی 22.9 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

موضوعات:

loading...