ورلڈکپ: کپتان سرفراز احمد کی آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی شائقین سے اہم درخواست

12  جون‬‮  2019

ٹاؤنٹین(این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سابق کپتان اسٹیون اسمتھ پر جملے نہ کسیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں ایشیائی ملک کے تماشائیوں نے باؤنڈری پر کھڑے ہونے والے اسمتھ پر

جملے کسے اور انہیں ’چیٹر چیٹر‘ کہہ کر پکارا تھا۔اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شائقین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جملے کسنے سے منع کیا تھا اسی حوالے سے جب پاکستانی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی شائقین ایسا نہیں کریں گے، پاکستانی عوام کرکٹ اور کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلین کرکٹر کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس پر اس وقت کے آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے غلطی کا اتعراف کر لیا تھا۔اس پر کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ بین کرافٹ پر 9ماہ کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔اسمتھ اور وارنر کو ممکنہ طور پر شائقین کی تنقید سے بچانے کے لیے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے بھی ان کی حمایت کی تھی اور اپنے ملک کے شائقین سے درخواست کی تھی کہ سابق آسٹریلین کپتان اور اوپننگ بلے باز پر جملے نہ کسیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…