فٹ ہوں پھر بھی مجھے کیوں نکالا؟ افغانستان کے وکیب کیپر بیٹسمین محمد شہزاد نے  انجری سے متعلق اپنے بورڈ کے موقف کو سازش قرار دیدیا، حیرت انگیز انکشافات

10  جون‬‮  2019

کابل  (آن لائن)افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے اپنے گٹھنے کی انجری سے متعلق کرکٹ بورڈ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو سازش قرار دے دیا۔افغان میڈیا کے مطابق محمد شہزاد نے کہا ہے کہ ”مجھے ابھی تک اس بات کی سمجھ نہیں  آ ”مجھے ابھی تک اس بات کی سمجھ نہیں ا?ئی کہ بورڈ نے کیوں مجھے ان فٹ قرار دے دیا جبکہ میں مکمل فٹ ہوں،

بورڈ میں موجود چند عناصر نے میرے خلاف سازش کی ہے۔“ی کہ بورڈ نے کیوں مجھے ان فٹ قرار دے دیا جبکہ میں مکمل فٹ ہوں، بورڈ میں موجود چند عناصر نے میرے خلاف سازش کی ہے۔“انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ میں سے صرف مینجر، ڈاکٹر اور کپتان کو معلوم تھا کہ مجھے تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ کوچ فل سیمنز کو بھی بہت بعد میں اطلاع دی گئی۔محمد شہزاد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے بعد جب میں نے اپنا موبائل فون چیک کیا تو اس خبر کا پتہ چلا کہ میں گٹھنے کی انجری کے باعث عالمی کپ سے باہر ہو گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت بس میں موجود دیگر کھلاڑی بھی اس خبر سے لا علم تھے جب انہیں یہ خبر معلوم ہوئی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان نے محمد شہزاد کے دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی انفرادی کھلاڑی کی فٹنس کو لے کر کوئی نرم رویہ نہیں رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد جو کچھ بھی رہے ہیں وہ غلط ہے، ا?ئی سی سی کو ان کی انجری سے متعلق میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے بعد ان کے متبادل کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی کپ کے بڑے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے محمد شہزاد اس صدمے میں ہیں تاہم ٹیم فٹنس کو لے کر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتی۔محمد شہزاد کو عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ برف کی ٹکور کے بعد انجری سے نجات پا لی تھی، اور وارم اپ میچ کے بعد مکمل ا?رام بھی کیا تھا جس کے بعد عالمی کپ کے پہلے دونوں مچز کھیلے اور نیوزیلینڈ کے خلاف میچ کی پریکٹس بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ایک سینئر کھلاڑی کے ساتھ اس طرح کا نارواں سلوک رکھا گیا کیا ایسے سینئر کھلاڑی کے ساتھ برتاؤ کیا جاتا ہے، مجھے سے پہلے بھی بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا ہی نامناسب سلوک روا رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…