بہترین بائولر رہ چکا ہوں ،کمر کی درد کی وجہ سے اب بائولنگ نہیں کر سکتا ، ویرات کوہلی

3  جون‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بہترین بائولر بھی رہ چکے ہیں مگر کمر کی درد کی وجہ سے اب بائولنگ نہیں کر سکتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوہلی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ا?خری مرتبہ اْنہوں نے2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بال کرائی تھی۔ اْنہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً میچ جیت چکے تھے، میں نے کپتان ایم ایس دھونی سے پوچھا کہ میں گیند کر کروا سکتا ہوں؟انہوں نے بتایا کہ میں بس گیند کروانے کے لیے اپنی بازؤں کو بل دے رہا تھا تو بائونڈری کے پاس

کھڑے جیسپریت بمراہ نے چلاتے ہوئے کہا کہ ’’ اس وقت مذاق نہیں، یہ انٹر نیشنل میچ ہے۔‘‘ویرات نے بتایا کہ ٹیم میں کسی کو بھی مجھ پر اعتماد نہیں تھا کہ میں بائولنگ کر سکتا ہوں، مگر میں نے بائولنگ کی۔اس کے بعد میری کمر میں شدید درد کے باعث میں نے بائولنگ چھوڑ دی اور پھر کبھی نہیں کروائی۔بھارتی کپتان نے بتایا کہ وہ انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز انڈریسن کا بائولنگ ایکشن کو فالو کرتے ہیں۔ویرات کوہلی نے کہا کہ اگرمیری ٹیم میری بائولنگ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی تو میری انٹر نیشنل وکٹیں 8 سے بھی زیادہ ہو سکتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…