دعافاطمہ میری بیٹی : قومی کرکٹر آصف علی کاجذباتی پیغام

25  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی کرکٹر آصف علی نے بیٹی کے انتقال پر کہا ہے کہ ہم سب اللہ کے پاس سے آئے ہیں اور واپس وہیں جانا ہے ۔انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹر آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پر ’’دعا فاطمہ۔ میری بیٹی‘‘ کے عنوان سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کا آغازاس طرح کیا کہ ہم سب اللہ کے پاس سے آئے ہیں۔

اور واپس وہیں جانا ہے اور میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں پی سی بی حکام، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف، ساتھی کھلاڑیوں، امریکن ایمبیسی اسلام آباد، امریکی قونصل جنرل لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام ،میو کلینک (امریکی ہسپتال جہاں ان کی بیٹی زیر علاج تھی)کی انتظامیہ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف سمیت امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دعا فاطمہ کے علاج اور اس کی زندکی بچانے کیلئے بے لوث ہوکر اپنے فرائض انجام دیئے اور دعائیں کیں۔آصف علی نے پیغام میں اپنی مرحومہ بیٹی دعا فاطمہ کو مقابلہ کرنے والی باہمت بیٹی قراد دیتے ہوئے کہا کہ دعا میری ہمت اور طاقت تھی میں تاحیات اس کی یادوں کی مہک اپنی زندگی سے فراموش نہیں کرسکوں گا۔پیغام کے آخر میں آصف علی نے اپنے تمام پرستار شائقین اور دوست و احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر سے اپنی بیٹی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…