وارم اپ میچ: افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا

25  مئی‬‮  2019

برسٹل(آن لائن)ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، امام الحق نے32 رنز بناکر حامد حسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فخر زمان نے 19 رنز بنائے جبکہ  حارث سہیل بھی ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے،

محمد حفیظ بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ایک موقع پاکستان کی چار وکٹیں صرف 100 رنز پر گرگئی تھیں تاہم اس موقع پر بابر اعظم اور شعیب ملک نے اننگز کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کا لیٹ مڈل آرڈر اختتامی اوورز میں تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہا۔پاکستانی ٹیم اختتامی 12 اوورز میں 60 رنز بھی بنانے میں ناکام رہی۔ سرفراز احمد نے 13، حسن علی 6، شاداب خان ایک جبکہ وہاب ریاض نے بھی ایک رن بنایا۔عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 18 رنز کی سست رفتار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں 262 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین، دولت زادران نے دو، راشد خان نے دو جبکہ ا?فتاب عالم اور حامد حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو ا?ؤٹ کیا۔جواب میں افغانستان نے 263 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پڑوسی ملک کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے میچ وننگ 74 رنز کی باقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حضرت اللہ ززئی نے 49 برق رفتار رنز بنائے۔ان کے علاوہ رحمت شاہ 32 محمد شہزاد 23 اور محمد نبی 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 2 اور محمد حسنین اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…