کرکٹ ورلڈ کپ، گیم چینجر آل رائونڈرز کی فہرست جاری، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ فائیو میں جگہ نہیں بنا سکا

24  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیل بدلنے والے فاسٹ بولرز اور اسپنرز کی لسٹ کے بعد گیم چینجر آل رائونڈرز کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے تاہم پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں شامل نہیں۔آئی سی سی کے گیم بدلنے والے فاسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی کو

جگہ ملی تو14 اسپنرز میں شاداب خان شامل تھے تاہم 5 گیم چینجر آل رائونڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں آل رائونڈرز کی عالمی رینکنگ میں عماد وسیم کا چوتھا اور محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔گیم چینجرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو جگہ ملی ہے جن کا رینکنگ میں پہلا نمبر ہے ، شکیب 3 سے 6 نمبر تک بیٹنگ کر سکتے ہیں جبکہ رنز روکنے کا فن بھی جانتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل لمبے لمبے چھکے مارنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں ان کے بارے میں توقع ہے کہ وہ انگلینڈ میں ریکارڈز قائم کریں گے۔آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بڑی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں ٹاپ آرڈر سے لوئر آرڈر تک بیٹنگ کر سکتے ہیں ، جبکہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا بھی گیم چینجرز میں شامل ہیں۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس بھی فہرست کا حصہ ہیں ، وہ ان دنوں اچھی فارم میں ہیں ، وہ بطور بولر پارٹنر شپ بریکر کے نام سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…