سرفراز نے عمران خان کا 31 سال پرانا بدترین ریکارڈ دہرادیا

20  مئی‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) 31سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرائی گئی ،اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 88۔1987 میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گرین شرٹس نے آخری میچ دورہ جنوبی افریقہ میں جیتا تھا، اس کے بعد کینگروز اور انگلینڈ کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 30اکتوبر 1987ء سے 30مارچ 1988 ء کے دوران گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔گزشتہ میچز میں پاکستانی بیٹسمینز کی 9 سنچریاں بے کار گئیں، کسی ایک میچ میں بھی فتح ہاتھ نہیں آئی، فروری 2019 ء کے بعد پاکستان نے کسی بھی فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں جیتا۔مجموعی طور پر 22مقابلوں میں سے 18میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3میں فتح حاصل ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود پاکستان نے ایک مثبت ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، ابھی تک پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تین میچز میں 361، 358اور 340رنز بنائے ہیں، کسی اور ٹیم نے مسلسل 3 بار یہاں 340 سے زائد رنز نہیں اسکور کئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…