پی سی بی کے گور ننگ بورڈ ارکان کی معطلی اور ایم ڈی پی تعیناتی پر سوالات اٹھا دیئے ، شاہد آفریدی کے میچ فکسنگ کے حوالے سے کتاب میں انکشافات پر پی سی بی کا موقف مسترد کر دیا، اہم فیصلہ کر لیا گیا

17  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے گور ننگ بورڈ ارکان کی معطلی اور ایم ڈی پی تعیناتی پر سوالات اٹھا دیئے جبکہ کمیٹی نے شاہد آفریدی کے میچ فکسنگ کے حوالے سے کتاب میں انکشافات پر پی سی بی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیٹی ارکان کو کرکٹ بورڈ سے متعلق بہت سے تحفظات ہیں ۔پی سی بی کا موقف مسترد کر دیا ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی ارکان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ ارکان کی معطلی اور ایم ڈی پی تعیناتی پر سوالات اٹھا دئیے۔پی سی بی کی 72سالہ تاریخ میں پہلی بار گورننگ بورڈ ممبر نے آواز اٹھائی ۔ اقبال محمد علی خان نے کہاکہ آواز اٹھانے پر نعمان بٹ اور دیگر کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ پی سی بی ایسے معاملے پر جرمانہ کر سکتاہے معطلی کی سزا نہیں دے سکتا۔ اقبال محمد علی خان نے کہاکہ نعمان بٹ کیخلاف پورا پی سی بی کیوں ہو گیا ہے؟ پی سی بی سی او سبحان احمد نے بتایاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے،نعمان بٹ کو ہم نے ابھی معطل کیوں نہیں کیا۔ سبحان احمد نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کے تحت گورننگ بورڈ کا کوئی رکن پی سی بی پر تنقید نہیں کر سکتا۔ اقبال محمد نے کہاکہ وسیم خان کو ہی پی سی بی کا ایم ڈی کیوں بنایا گیا۔اقبال محمد علی نے کہاکہ کیا وسیم خان دہری شہریت کے حامل نہیں ؟۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ اگر دہری شہریت والا پارلیمنٹرین نہیں بن سکتا تو پی سی بی کا ایم ڈی بھی نہیں بننا چاہیے۔ پی سی بی سی او نے بتایاکہ پی سی بی کے آئین میں دہری شہریت کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں ، سبحان احمد نے بتایاکہ وقار یونس، اظہر محمود سمیت دیگر کرکٹرز کی بھی دہری شہریت تھی لیکن کرکٹ بورڈ میں انہیں بھی ذمہ داری دی گئی۔

کمیٹی ارکان نے کہاکہ بتایا جائے انضمام الحق ٹیم کے ہر غیر ملکی دورے پر کیوں جاتے ہیں ؟ ۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ انضمام الحق کس حیثیت سے اپنا ٹی آے، ڈی اے بنانے پہنچے ہوتے ہیں ۔ اقبال محمد علی نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کا کام صرف قومی اسکواڈ منتخب کرنا ہوتا ہے، ٹور کے دوران ٹیم کھلانے کا فیصلہ کوچ، کپتان اور منیجر نے کرنا ہوتا ہے۔ اقبال محمد علی نے کہاکہ سبحان احمد انضمام الحق کے

غیر ملکی دوروں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے اس معاملے کو چیئرمین پی سی بی کے نوٹس میں لایا جائیگا۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ شاہد آفریدی نے اپنے کتاب میں جو انکشافات کئے ہیں کرکٹ بورڈ نے کیا ایکشن لیا؟ ۔ اقبال محمد علی نے کہاکہ میچ فکسنگ کے الزام پر بھی پی سی بی خاموش ہے۔ پی سی بی سی او نے بتایاکہ شاہد آفریدی نے جس میچ فکسنگ کا ذکر کیا اس ٹیم کے منیجر انتقال کر چکے ہیں ۔قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کا موقف مسترد کر دیا۔چیئر مین نے کہاکہ کمیٹی ارکان کو کرکٹ بورڈ سے متعلق بہت سے تحفظات ہیں ۔قائمہ کمیٹی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کا فیصلہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…