دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا

12  مئی‬‮  2019

ساؤتھمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوور میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 374 کا ہدف دیا، انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 373 رنز بنائے،

جیسن رائے نے 87 رنز بنائے حسن علی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جونی بیرسٹو نے 51 رنز بنائے، جے ای روٹ نے 40 رنز بنائے، اس کے بعد مورگن اور جے سی بٹلر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے، مورگن نے 71 اور بٹلر نے 110 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو 92 کے مجموعی سکور پر پاکستان پہلے کھلاڑی امام الحق 35 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے، ان کی اننگ میں چار چھکے اور بارہ چوکے شامل ہیں۔ بابر اعظم اور آصف علی نے 51,51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث سہیل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 8، فہیم اشرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اس طرح پاکستانی ٹیم مقررہ اوور میں صرف 361 رنز بنا سکی اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان یہ میچ 12 رنز سے ہار گیا، انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہو گئی ہے، واضح رہے کہ پہلا ون ڈے میچ بارش ہو جانے کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوور میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 374 کا ہدف دیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…