پاکستان کرکٹ بورڈ کے یونس خان کیساتھ معاملات طے نہ ہو سکے، قومی انڈ ر19ٹیم کوچنگ کیلئے نئے امیدوار کی تلاش شروع

6  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر قومی انڈ ر19ٹیم کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی،سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹ سے

اس پوسٹ کو شیئر کیاہے جس میں ان کی جانب سے انڈر 19کی کوچنگ سے انکارکیا گیاتھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حدتک معاملات طے بھی پاگئے تھے لیکن سابق کپتان کوچنگ کے ساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہشمند تھے۔ا ن کے مطالبات میںمرضی کا کوچنگ سٹاف رکھنے کے ساتھ سلیکٹرز بھی ان کی پسند کے شامل تھے۔بورڈ اور یونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔یونس خان کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کے لیے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیاجائے۔اس وقت انڈر 19ٹیم کے کوچ تیمور اعظم خان جبکہ محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ بورڈ جونیئر ٹیم کے ساتھ مستقل کوچ کی تقرری کا خواہش مند ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…