انضمام الحق کا وقت پورا ہوا، ورلڈکپ کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

5  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی اور چیئرمین انضمام الحق کی جانب سے منتخب کی گئی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم ان کا آخری اسائمنٹ تھا جس کے بعد انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سابق کپتان کو پی سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے ایک اجلاس کے دوران کہا گیا کہ ان کا وقت پورا ہوگیا۔پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو

آپشن دیا گیا ہے کہ وہ پی سی بی میں دوسرا عہدہ لے کر اپنی ملازمت جاری رکھ سکتے ہیں تاہم چیف سلیکٹر نے پی سی بی کی اس پیشکش کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ انضمام الحق کو 2016 میں سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے دور میں چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ نجم سیٹھی کے دور میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پی سی بی استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا جن کے آنے کے بعد بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔یاد رہے کہ احسان مانی کے چیئرمین بننے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بالخصوص ایک روزہ کرکٹ میں خراب رہی ۔پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ فائنل کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی اور بھارت کے ساتھ ہونے والے اپنے دونوں میچز ہارگئی۔اس کے بعد متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان اور نیزی لینڈ کے درمیان سیریز برابر رہی تھی ، جنوبی افریقہ میں اسے 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی 5 میچوں کی سیریز کے دوران انضمام اور سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے 5 اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جو ان کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور ٹیم کینگروز سے وائٹ واش ہوگئی۔واضح رہے کہ انضمام اور سلیکشن کمیٹی کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ 30 اپریل کو ختم ہونا تھا تاہم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی وجہ سے اس معاہدے میں 31 جولائی تک کی توسیع کردی گئی تھی تاہم انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر ملازمت میں توسیع کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔خیال رہے کہ 2017 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم

کی کامیابی انضمام الحق اور ان کی سلیکشن کمیٹی کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو پی سی بی انضمام کو عہدے سے نہ ہٹانے کے دباؤ میں آجائیگا اس کے علاوہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…