طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شاداب خان کی کل وطن واپسی ہوگی

27  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شاداب خان کی (کل)پیر کو وطن واپسی ہوگی تاہم وہ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال جاری رکھیں گے۔ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا گذشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا، اس کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے، ان کے نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ان کو ہیپاٹائٹس سی نے جکڑ رکھا ہے، لیگ اسپنر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا،متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو

شامل کیا گیا، قومی ٹیم کی روانگی کے چند گھنٹے بعد شاداب خان نے بھی انگلینڈ کیلئے پرواز پکڑ لی تھی۔پی سی بی حکام پْرامید تھے کہ لیگ اسپنر لندن میں علاج کے بعد صحتیاب اور ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ وہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے شاداب خان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ لیے اور چیک اپ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تشخیص کی روشنی میں چند ادویات تجویز کردی گئی ہیں،لیگ اسپنر پیر کو وطن واپس آئیں گے،لاہور میں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…