میچ فکسنگ پر آواز اٹھائی تو کیریئر مختصر ہوگیا ، عاقب جاوید

25  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں میچ فکسنگ پر آواز اٹھانے کی وجہ سے بطور کھلاڑی ان کا کیریئر محدود رہا۔ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ حالانکہ ان کا کیریئر چھوٹا رہا لیکن انہیں میچ فکسنگ کے حوالے سے اپنے اْس موقف پر پشیمانی نہیں ہے۔

پاکستان کی ورلڈ چمپئن ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہیں جیسے ہی میچ فکسنگ کے حوالے سے معلوم ہوا تو انہوں نے اس کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں نے مجھے پاکستان ٹیم کے بین الاقوامی دوروں سے دور کرنے کی کوششیں کیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں پر بھی ڈانٹ ڈپٹ کی جو مجھ سے بات کیا کرتے تھے۔عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے خلاف آواز اٹھائی جس کی وجہ سے ان کا کیریئر مختصر ہوگیا۔انہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس وقت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔عاقب جاوید نے زور دیا کہ فہیم اشرف اور عماد وسیم کو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آخری نمبروں پر بہت مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔آل راؤنڈر محمد حفیظ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حفیظ کا صحتیاب ہونا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے جو بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبے میں بھی توازن فراہم کرتے ہیں۔پی ایس ایل 2019 میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ انجری کا شکار ہوئے، کارلوس بریتھ ویٹ اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کے لیے ویسٹ انڈیز واپس چلے گئے۔عاقب جاوید نے کہا کہ جب ان کی ٹیم پی ایس ایل میچز کے لیے پاکستان پہنچی تو وہ ‘بی ٹیم’ بن چکی تھی کیونکہ اس وقت اے بی ڈی ویلیئرز بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…